جھوٹ بولنے کی سزا،بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بندہوگئے

48

لندن: برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بندہوگئے۔کورونا وباء کے دوران سرکاری رہائش گاہ پرخلاف قانون پارٹیوں پرجھوٹ بولنے کی سزا کے تحت برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کیے گئے ہیں۔

 

 

بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں داخلے کے لیے سابق اراکین کو ملنے والے خصوصی پاس سے محروم کر دیاگیا۔ اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن سے متعلق پرویلج کمیٹی کی رپورٹ پر مہر ثبت کردی ہے۔ رپورٹ منظور کرنے کے حق میں 354 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے، کمیٹی نے بورس جانسن کو 90 روز کیلئے معطل کرنے اور پارلیمنٹ میں داخلے سے روکنے کی سفارش کی تھی۔

 

 

 

بورس جانسن کے کمیٹی پرالزامات کے بعد کمیٹی نے معطلی کی مدت میں اضافہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے حلقے میں 20 جولائی کو ضمنی الیکشن کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.