دبئی: یو اے ای کی وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے عرفات کے دن اور عید الاضحی کے موقع پر 27 جون سے 30 جون تک نجی شعبے کے لئے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی سرکاری اور نجی شعبوں کے لئے منظور شدہ سرکاری تعطیلات سے متعلق قرارداد کے مطابق ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ پیر ذی الحجہ کا پہلا دن ہے اور عید الاضحی 28 جون بروز بدھ کو ہوگی۔یواے ای میں بھی عید 28 جون کو ہی ہوگی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے سعودی سپریم کورٹ کے ایک بیان کے مطابق عرفات کا دن منگل 27 جون کو ہے اور بدھ 28 جون کو عید الاضحی کا پہلا دن ہوگا۔
حج اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے اور سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کا وہ فریضہ ہے جو ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور ادا کرنا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.