یار خان صاحب! کوئی بات تو ایسی رہنےدیں جس پر آپ قائم رہیں ، کہتے تھے اپوزیشن لیڈر کا کیا کام آرمی چیف سے ملے خود منت ترلے کر رہے ہیں: سینئر اینکرپرسن
کراچی: سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اور یوٹرن پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اقرار الحسن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ (بانی پی ٹی آئی) جو کہتے تھے کہ اپوزیشن لیڈر کا کیا کام کہ وہ آرمی چیف سے ملے۔ اب وہ کہتے ہیں ہم نے تو آرمی چیف کو بات چیت (منت ترلے) کے بہت سے پیغامات بھجوائے ہیں۔
سینیر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ یار خان صاحب! کوئی ایک بات تو ایسی رہنے دیں جس پر آپ قائم ہوں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا تھا کہ میں نے آرمی چیف کو ملاقات اور بات چیت کے بہت پیغامات پہنچائے ہیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا لیکن میں بھی بات چیت صرف آرمی چیف سے ہی کروں گا سیاسی قیادت سے نہیں۔
تبصرے بند ہیں.