اسلام آباد : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی۔ حریم شاہ اور صندل خٹک عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔
اس دوران حریم شاہ نے اپنی لیک شدہ وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
ملزمہ صندل خٹک کا عدالت میں اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئی ہیں۔ مجھے یہ ایک سال سے تنگ کر رہی ہے۔ حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں۔
تبصرے بند ہیں.