لاہور میں نان سٹاپ سٹریٹ کرائم جاری، پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام

77

 

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لوٹ مار کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا .  قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سٹریٹ کرائم پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔

 

ذرائع کےمطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں مختلف جرائم کی 470 واراتیں رپورٹ ہوئیں۔ دکان میں ڈکیتی کی  سات، گھروں میں ڈکیتی کی دو ، گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی  تین، موٹرسائیکل چوری کی 89، کار چوری کی ایک جبکہ متفرق چوری کی 365وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

 

پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکو یعقوب نامی شخص کے گھر سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 10ہزار روپے، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار جبکہ مزنگ کے علاقے میں بشیر نواز نامی شخص سے ڈاکو 75 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

لاہورمیں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے کا مقابلہ کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل ناکامی کا مشاہدہ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.