پانامہ پیپرز میں شامل 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

29

 

اسلام آباد: پانامہ پیپرز میں شامل 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی سپریم کورٹ آف پاکستان  میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ درخواست کی سماعت 9 جون کو ہو گی۔

 

سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود  اور سٹس امین الدین خان پر مشتمل  دو رکنی بینچ 9 جون کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

 

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

 

یاد رہے کہ  امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے 2016ء میں پانامہ پیپرز میں شامل تمام 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی۔

 

اس حوالے سے سراج الحق کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز میں شامل 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی پٹیشن موجود ہے۔ ان سب کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ پانامہ پیپرز کیس میں صرف نواز شریف کو سزا دی گئی، باقی کسی شخص پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا گیا۔

تبصرے بند ہیں.