منی پور:بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات جاری ہیں۔ اس وجہ سے باغیوں کی فورسز سے جھڑپ بھی ہوئی ہے۔ بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے میں فورسز سے جھڑپ میں درجنوں باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارت کی شمالی مشرقی ریاست منی پورمیں گزشتہ ہفتوں سے دو گروپوں کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں جہاں باغیوں کی فورسز سے بھی جھڑپیں ہوئی جس میں متعدد باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جب کہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی خبریں ہیں۔
منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کا کہنا ہے فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران دو پولیس اہلکار بھی جان گنوا بیٹھے ہیں۔
وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ دہشتگرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16، اے کے 47 اور سنائپر گنز استعمال کررہے ہیں اورانہوں نے متعدد دیہاتوں کو بھی نذر آتش کردیا ہے جس کے بعد ہم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔اس ایکشن میں فوج اور دیگر فورسز کی بھی مدد لی گئی ۔ ہمیں فورسز کی طرف سے 40 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ۔
تبصرے بند ہیں.