کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے سیاست چھوڑنےکا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی سندھ کی صدارت سے بھی مستعفی ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا میں ان تمام واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کی خدمت کے لئے سیاست میں آیا تھا ، میں نے پاکستان کی ہمیشہ خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کروں گا لیکن 9 مئی کو جو کچھ ہوا میں ان واقعات کی دوبارہ مذمت کرتا ہوں۔
علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، ان تمام واقعات میں جو جو بھی ملوث ہو اسے سخت سزائیں دینا ضرروی ہے۔
تبصرے بند ہیں.