کراچی میں بلدیاتی نمائندوں کی انوکھی حلف بندی، ہاظم بنگوار کی انگریزی اور حافظ نعیم کی اردو میں تکرار

80

کراچی:نارتھ ناظم آباد کراچی میں نو منتخب اراکین کی حلف برداری کی انوکھی تقریب کل منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد اور امیر جماعت اسلامی کراچی کی تقرار ہو گئی۔

 

حلف برداری کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار نو منتخب نمائندوں سے انگریزی میں حلف رہتے رہے،اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم سمیت دیگر نمائندے اردو میں جملے ادا کرتے رہے، حلف برداری تقریب میں کسی کو کچھ سمجھ نہ آئی۔

 

 

انگریزی میں حلف اٹھانے پر اسسٹنٹ کمشنر بنگوار اورحافظ نعیم کی تقرار بھی ہوگئی حافظ نعیم نے کہا کہ انگریزی ک بجائے اردو میں حلف لیں، اردو زبان کو عزت دیں، لیکن پھر بھی ہاظم بنگوار نے انگریزی میں ہی حلف لینے پر اسرار کیا اور کہا کہ اردو، انگریزی، سندھی کے آپشنز موجود ہیں۔

 

تقریب میں موجود افراد نے اسرار کیا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے ہمیں اردو زبان میں ہی حلف لینا چاہیے، ہاظم بنگوار نے ان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اردو، سندھی اور انگریزی زبانیں قابل قبول ہیں، آپ کو ٹیکسٹ سے مطلب ہے یا زبان سے، میں انگریزی میں بولوں گا آپ اردو میں حلف لے لیں۔

تبصرے بند ہیں.