عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کے خلاف نہیں، چاہتے ہیں شہباز شریف کو ہٹاکر صرف انہیں وزیر اعظم بنا دیا جائے: سینئر صحافی

81

 

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کا سیاسی کردار ختم نہیں کرنا چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ فوج شہباز شریف کے خلاف ہوجائے۔

 

سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں بنگلہ دیشی صحافی کی خبر شیئر کرتے لکھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ فوج دوبارہ سے انہیں وزیر اعظم بنادے اور فوج سیاسی کردار ادا کرے تو صرف میرے لیے کرے۔

 

 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی متعدد تقاریر اور انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ فوج کو نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے بلکہ فوج کو حق کے ساتھ (وہ خود کو حق قرار دیتے ہیں) ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.