سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے انصاف کے نام پر اپنی سیاسی دکان چمکائی ، وزیر اعظم

62

راولپنڈی:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار   نے  انصاف کے نام پر سیاست کی  ، ہفتہ اور اتوار کو عدالت کھولنے والے ثاقب نثار اپنے بھائی کو سربراہ پی کے ایل آئی لگوانا چاہتے تھے۔

 

وزیراعظم شہبازشریف کا  راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف  یورالوجی ٹرانسپلانٹیشن  کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو  میں کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،انہوں نےسابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار  پر  تنقید کرتے ہوئے کہا  وہ سیاسی بہتان کیلئے ثاقب نثار ہفتہ،اتوار بھی عدالتیں لگاتے تھے،انہوں نے  ا نصاف کے نام پر سیاسی دکان چمکائی  ،    ثاقب نثار اپنے بھائی کو سربراہ پی کے ایل آئی لگوانا چاہتےتھے ۔  ثاقب نثار ڈاکٹر سعید کو عدالت بلاکر بے عزت کیا کرتے تھے۔

وزیراعظم نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف  یورالوجی ٹرانسپلانٹیشن میں مریضوں کے علاج پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ انہوں نے کہا اس منصوبے  سے  شعبہ یورالوجی کی سروسز یونٹ سے مریضوں کو فائدہ ہوگا، شعبہ صحت میں بہتری کیلئے حکومت کی کوششیں جاری ہیں، خوشی ہوئی اسپتال کا پہلا فیز آپریشنل ہوچکا ہے۔

 

شہبازشریف نے کہا  ہسپتال میں مریضوں کا بہترین طریقےسے علاج کیا جارہا ہے، مریضوں کےعلاج کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتیں باعث اطمینان ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری صحت اور متعلقہ افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہسپتال پر اب تک 5 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، 2012 میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا، سابق حکومت میں اس منصوبے کو التوا کا شکار رکھا گیا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کےدوران بھی اس اسپتال نے بہت اہم کردارادا کیا ، کورونا کے دوران یہ راولپنڈی کا بڑا کورونا سینٹر بن گیا تھا،  پنجاب میں پی کے ایل آئی کی وجہ سے بنےسینٹرزکو سابق حکومت نے اسپتال کے ماتحت کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  عوامی  خدمت کے میدان میں ہمیں سیاست کو ممنوع قراردینا چاہئے۔

تبصرے بند ہیں.