مظفر آباد : آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کی کرسی پر کون براجمان ہوگا؟تحریک انصاف وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا نام فائنل نہ کرسکی۔ بیرسٹر سلطان محمود نے عمران خان کے خلاف بغاوت کرکے فارورڈ بلاک قائم کرلیا۔اپوزیشن اور پی ٹی آئی فارورڈ بلا ک کے متفقہ امیدوار چوہدری رشید ہوں گے۔
آزاد کشمیر کی سیاست میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے ۔پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ بیرسٹرسلطان محمود نے عمران خان کے خلاف صف بندی کرتے ہوئے فارورڈ بلاک قائم کر دیا۔۔
آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کون سنبھالے گا۔ اب پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا۔
معاملہ کچھ ایسا بگڑا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی آمنے سامنے آگئے ۔ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت ہمارا اتحاد پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔اگر وزیراعظم کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ہم اسے ووٹ دینے کے پابند تھے
انہوں نے کہا کہ لیکن پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک سے معاملات طے کرتے وقت (ن) لیگ کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی فارورڈ بلاک نے (ن) لیگ سے رابطہ کیا ہے اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو (ن) لیگ 7 ووٹ کے ساتھ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔
ن لیگ کی جارحانہ پالیسی پرفارورڈ بلاک کی طرف بیرسٹر سلطان محمود کے متوالوں سے رابطوں کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں ۔ بیرسٹر سلطان نے ن لیگ کو فاورڈ بلاک کے امیدوار چوہدری رشید کی حمایت پرقائل کرنے کی کوشش کی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.