ایلون مسک چیٹ جی پی ٹی کا مقابلہ کرنے کو تیار

51

ایلون مسک اپنے حیران کن منصوبوں کے لیے جانے جاتے ہیں، جیسے مریخ پر انسانوں کو لے جانا، ٹوئٹر کو بدلنا یا دیگر، اب وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے شعبے کو بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

ایلون مسک  نے اس مقصد کے لیئے  ایک اے آئی کمپنی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کا مقابلہ کیا جاسکے۔فنانشنل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اے آئی ماہرین اور انجینئرز کی ٹیم کو تشکیل دینے اور اس منصوبے کے لیے سرمایہ کاروں سے بات چیت کرنے میں مصروف ہیں۔

 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  متعدد افراد اس منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔درحقیقت ایلون مسک نے مارچ میں ایک کمپنی X.AI کو ریاست نویڈا میں رجسٹر بھی کرایا ہے جس کے وہ اکیلے ڈائریکٹر ہیں۔  جس سے واضح ہوتا ہے کہ ایلون مسک بھی مائیکرو سافٹ اور گوگل سمیت دیگر کمپنیوں کی طرح اے آئی ٹیکنالوجی کے میدان کا حصہ بننے والے ہیں۔

 

خیال رہے کہ ایلون مسک عرصے سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کو لاحق سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیتے آرہے ہیں اور انہوں اوپن اے آئی  کمپنی  کے  شریک بانی  ہونے کے باوجود 2018 میں  اس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی مگر اب ایسا لگتا ہے کہ یوٹرن لینے والے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.