بیجنگ : چین نے تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا۔
چینی فوج کے ترجمان کے مطابق چین نے تائیوان کی صدر اور امریکی ایوان کے اسپیکر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے ۔فوجی مشقین تین دن تک جاری رہیں گی۔ فوجیان کے ساحل پر براہ راست فائر مشقیں کی جائیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی مشقیں تائیوان کے سمندری علاقوں اور فضائی حدود ساحلوں سے دور جزیرے کے مشرق میں ہوں گی ۔مشقیں تائیوان کی آزادی کی خواہاں علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی قوتوں کے خلاف ہیں ۔ جو آپس میں ملی بھگت اور اشتعال انگیز سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ جس پر چین نے ان قوتوں کے خلاف سخت انتباہ جاری کر دیا ۔
تبصرے بند ہیں.