اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات التوا کیس سننے کے لیے فل کورٹ بنانے کی حمایت کردی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں فرق نہیں پڑتا کہ سپریم کورٹ کا بینچ پانچ رکنی ہو یا فل بلکہ وہ صرف نوے روز میں الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسلمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے انھوں نے آئینی ماہرین سے مشاورت کی تھی، جنہوں نے بتایا تھا کہ نوے روز میں الیکشن کا انعقاد لازمی ہے۔
واضح رہے کہ وکلا اور حکومتی جماعتوں کی طرف سے سپریم کورٹ سے بار بار مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ معاملے پر فل کورٹ بنائیں لیکن سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کردی ہے۔
تبصرے بند ہیں.