پنجاب میں مزدور کی تنخواہ میں 7 ہزار اضافہ ، 32000 مقرر

293

 

لاہور : پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کردی ہے۔ تنخواہ میں 7 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

 

پنجاب حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ میں 7 ہزار اضافہ کیا جا رہا ہے اور تنخواہ کو 25 سے بڑھا کر 32 ہزار کر دیا گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے جو ادارے مزدور کو 32000 تنخواہ نہیں دیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.