پنجاب ،کے پی الیکشن التوا کیس کی سماعت کل تک ملتوی ، نیا بینچ سماعت کرے گا

45

 

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن میں التوا کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ کل صبح ساڑھے گیارہ بجے بنچ آئے گا۔ جسٹس امین الدین بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 

نیو نیوز کے مطابق پنجاب اور کے پی میں الیکشن التوا کے حوالے سے کیس کی سماعت آج ہونا تھی لیکن جسٹس امین الدین کے بنچ سے علیحدہ ہونے پر بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

 

چیف جسٹس کی سربراہی میں 4رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا ۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال ،جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل بینچ کاحصہ ہوں گے ۔ جسٹس امین الدین بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 

بینچ ٹوٹنے کے بعد سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں بڑی دیر تک ججز میں مشاورت ہوئی جس کے بعد عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ اب کیس کی سماعت کل ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.