پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

22

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت 5 یا اس سے زائد افرادکے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق 18 مارچ سے 22 مارچ تک دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.