ترکیہ:تباہ کن زلز لے سے ہلاکتوں کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کر گئی

84

ترکیہ: پیر کی صبح شام اور ترکیہ  میں  آنے والے   7.9 شدت کے زلزلے سے  ہلاکتوں کی تعداد  8 ہزار  سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ ہزاروں زخمی  کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔   اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 1800 اور ترکیہ میں 5 ہزار 594 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔  زخمیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے۔

 

ترک وزیر صحت  کا کہنا ہے کہ ملبے تلے د بے  8 ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے ، انہوں نے اموات میں اضافے  کے خدشہ کا اظہار کیا  ہے۔

 

ترک وزیر صحت  کے مطابق زلزلے سے ہزاروں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں،  بے گھر ہونے والے 3 لاکھ 80 ہزار شہریوں کو  متبادل رہائش فراہم کردی گئی ہے۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان  کیا ہے ، جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا جب کہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ترک صدر نے   جنوبی ترکیہ میں زلزلے کا شکار 10 شہروں کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے اور ان متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے ۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے  امدادی کاموں کیلئے 5 ارب ڈالرز مختص کیے گئے  ہیں۔ جبکہ ہنگامی طور پر  45 ہزار پناہ گاہیں بھی تعمیر  کی جائیں گی ۔

 

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں ا توار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9  اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.