پشاور: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور پولیس لائنزد ھماکے کے مقام کا دورہ کیا ، پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ۔ سپہ سالار نے خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار کی تعریف کی ۔
جنرل عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، کہا ہم بطور قوم متحد ہو کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور انشاء اللہ مل کر پائیدار امن یقینی بنائیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.