پشاور :تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری ہونے تک موخر دی ۔
ُپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایک اہم صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے شیڈول کے اجراء تک کے پی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ معاشی بحران اور امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے وفاق پنجاب میں انتخابی عمل موخر کرسکتا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ہماری نظریں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ہیں ،تحریک انصاف کیلئے کے پی حکومت اہم قلعہ کی مانند ہے ،پنجاب میں نئے انتخابی شیڈول کے اجراء کے فوری بعد وزیر اعلی ٰکے پی محمود خان اسمبلی تحلیل کرنے کی سمر ی پر دستخط کردیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.