چوہدری پرویز الہیٰ آج عمران خان سے ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کریں گے

9

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ آج عمران خان سے ملاقات میں نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر حتمی مشاورت کریں گے ۔

 

 

فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ   وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ آج چئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کریں گے اور نگران حکومت کیلئے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر حتمی مشاورت  کی جائے گی   ۔

 

 

فواد چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آرٹیکل 224-A کے تحت وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کا نام پر اتفاق ہونا ضروری ہے اگر یہ اتفاق حاصل نہ ہو   تو اس صورت میں پارلیمانی کمیٹی کو دو دو نام جائینگے کمیٹی تین دنوں میں فیصلہ کرے گی اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نام پراتفاق نہ کر  پائی تو نام الیکشن کمیشن کو بھیج دئیے جائینگے  جو ان ناموں میں سے ہی ایک نام کو وزیر اعلی نامزد کرے گا۔

 

فواد چودھری  نے مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن اپنے طور پر نیا نام نہیں دے سکتا۔

تبصرے بند ہیں.