عوام آج بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر جمہوریت پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کریں ،چیف الیکشن کمشنر

8

اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنر   سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ سندھ  کے عوام آج بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر جمہوریت پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کریں۔

 

چیف الیکشن کمشنر   سکندر سلطان راجا  کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز اور عوام پر امن  انتخابی ماحول کو یقینی بنائیں ، انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شر پسندی سے سختی  سے نمٹا جائےگا۔

 

سکندر سلطان راجا نے کہا   الیکشن کمیشن  اور  امن و امان قائم کرنے والے تمام ادارے  بلدیاتی  انتخابات کے دوران کراچی او رحیدرآباد کے عوام کے اعتماد پر ضرور پورا اتریں گے۔

تبصرے بند ہیں.