وفاقی کابینہ کے زیراستعمال بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی تعداد اور اخراجات کی تفصیلات

89

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے زیراستعمال بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی تعداد اور ان پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات نیو نیوز نے حاصل کر لی ۔

 

کابینہ کے ارکان کے زیر استعمال 59 بلٹ پروف اوہ وی آئی پی گاڑیوں پر کروڑوں روپے کے اخراجات گزشتہ دو سال میں کیے گئے ۔ 32 وزرا کے زیر استعمال گاڑیوں میں 27 گاڑیاں بلٹ پروف اور دیگر وی آئی پی گاڑیاں شامل ہیں ۔

 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 سال میں وفاقی وزراء کے زیر استمال گاڑیوں پر کل 7 کروڑ 67 لاکھ 3 ہزار 98 روپے اخراجات آئے ۔ دو سال میں گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ 39 لاکھ 1 ہزار 278 روپے کے اخراجات آئے ۔ دو سال میں گاڑیوں کے فیول کی مد میں 1 کروڑ 28 لاکھ 2 ہزار 720 روپے خرچ ہوئے ۔

 

سال 2 ہزار 20 اور 21 میں‌ گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 31 لاکھ 15 ہزار 489 روپے خرچ ہوئے ۔ سال 2 ہزار 20 اور 21 میں وفاقی کابینہ وزراء کی گاڑیوں نے 51لاکھ 2ہزار720روپے کا تیل پھونک دیا ۔ سال 2 ہزار 21 اور 22 میں گاڑیوں کی مرمت پر 2 کروڑ 7لاکھ 85ہزار 780روپے خرچ ہوئے ۔ سال 2 ہزار اکیس اور 22 کے دوران فیول کی مد میں 77لاکھ روپے کے اخراجات آئے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.