حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ڈیفالٹ سوچ ناکام ہو گئی ہے: ترجمان جے یو آئی

28

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ڈیفالٹ سوچ ناکام ہو چکی ہے، جنیوا کانفرنس کے مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیازی دور میں دوست ممالک کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی اور پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے معیشت پر ڈرون حملے کئے گئے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ نیازی نے ہمیشہ اپنی گندی سیاست کو ریاست پر ترجیح دی اور اپنے گندے کردار کی طرح ہر چیز کو گندہ کرنے کی کوشش کی ہے، نیازی فاشسٹ سوچ رکھتا ہے اور ہر چیز تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ 
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اب بہترین انداز میں اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا گیا ہے اور جنیوا کانفرنس کے مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔ 
اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں حکومتی سرپرستی میں گندم روک کر عوام کو بغاوت پر اکسانے کا منصوبہ ناکام بنائیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.