اسلام آباد :شہبازگِل کی جانب سے افواجِ پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہوگی ،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا 11 بجےکیس کی سماعت کریں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہبازگِل کو آج حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا 11 بجےکیس کی سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدم پیشی پر شہبازگِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئےتھے،شہبازگِل کی عدم حاضری کے باعث عدالت اب تک کیس میں فردِجرم عائد نہیں کر پائی۔
تبصرے بند ہیں.