ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس، سپریم کورٹ میں آج سماعت ہو گی

65

اسلام آباد :سپریم کورٹ آج ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرےگی۔

ذرائع کے مطابق  سماعت کے دوران وفاقی پولیس  قتل کی  انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی ، جسپریم کورٹ نے سینیر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کو دو روز قبل سماعت کیلئے مقرر کیا تھا، کیس کی سماعت آج دن ایک بجے ہوگی، گزشتہ سماعت پر جے آئی ٹی سے پیشرفت رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

 

واضح رہے کہ  رجسٹرار آفس کی جانب سے  سپریم کورٹ نے ارشد شریف کی کینیا میں کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی فوٹو پراعتراض لگایا تھا، جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ میں اعتراض دور کیا جس کے بعد   رجسٹرار آفس نے پیشرفت رپورٹ وصول کرلی تھی۔

 

خیال رہے کہ  معروف صحافی و سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کو گزشتہ سال 24 اکتوبر کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت نے  قتل کی تحقیقات کے لئے ٹیم بنا کر کینیا بھیجی تھی۔

 

دوسری جانب سینیر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف  کی تھقیقات کیلئے  خصوصی مشترکا تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) 15 جنوری کو کینیا  روانہ ہوگی  اور  قتل کے شواہد جمع کرے گی۔

 

 

تبصرے بند ہیں.