عمران خان نے پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا

119

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا ۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے۔

 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا ۔ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کارروائی کا آغاز کیا ۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں ۔

درخواست میں عدالت سے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے اور حتمی کارروائی تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.