لاہور، شیخوپورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

15

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور ، شیخوپورہ اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے ۔

 

زلزلے کے جھٹلکے 3 بجکر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ کے بعد لوگ قرآنی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

 

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلو میٹر دور تھا ۔

 

زلزلہ کے نتیجہ میں تاحال کسی بھی علاقے سے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.