ملک بھر میں مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے باہر

100

لاہور: ملک بھر میں مرغی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ، مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت لوگوں کی قوت خرید سے باہر نکل گیا ۔ دیگر اشیائے خور و نوش بھی انتہائی مہنگی ہیں ۔

 

کراچی میں مرغی کا گوشت چھے سو بیس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔ شہر قائد کے مکین ہوش ربا گرانی پر سندھ حکومت سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں ۔ کوئٹہ میں بھی فی کلو مرغی کا گوشت 570 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ جبکہ لاہور میں چکن کی قیمت 524 روپے کلو تک جا پہنچی ہے ۔ شہری کہتے ہیں کہ سستی پروٹین کا حصول مشکل ہوگیا ۔

 

ادھر پشاور میں زندہ مرغی 400 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ پولٹری فروشوں نے مہنگی فیڈ اور سویا بین کی قلت کو مرغی کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے ۔

 

پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سویا بین کے کنٹینر بندر گاہ پر پھنسے ہونے کے باعث فیڈ تیار کرنے والی فیکٹریاں مشکلات کا شکار ہیں کنٹینر کلیئر نہ ہوئے تو پولٹری بحران بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.