کراچی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق رائے ضروری ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان نیول اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، نیول اکیڈمی پہنچنے پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے تربیت کی کامیابی سے تکمیل پر پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے محافظ بننے والوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہی بحری افواج غالب اور موثر ثابت ہوں گی جو پیشہ ورانہ مہارت اور جنگ کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہوں گی ۔ آرمی چیف نے پاکستانی اور دوست ممالک کے کیڈٹس کی معیاری تربیت پر پاکستان نیول اکیڈمی کو سراہا ۔
تبصرے بند ہیں.