لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر حمزہ شہباز کو برطانیہ سے وطن واپس آنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر حمزہ شہباز نے آئندہ ہفتے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے جو ان دنوں نجی دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے پنجاب کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر حمزہ شہباز کو وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے، وہ وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن اتحاد کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو 11 جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی پر وزارت اعلیٰ کے عہدے پر بحال کر کے کابینہ کو بھی بحال کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 11 جنوری کے بعد اسمبلی کی تحلیل لازمی ہوگی جبکہ اپوزیشن جماعتیں اسمبلی تحلیل کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔
تبصرے بند ہیں.