لاہور: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان کے مزید دو شہروں کے رہنے والوں پر وزٹ ویزے کی پابندی عائد کردی ۔
پابندی کی زد میں آنے والے شہروں کی تعداد 24 ہوگئی ۔ جن 24 شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو وزٹ ویزے نہیں دیئے جارہے ان میں ایبٹ آباد ، ڈیرہ غازی خان ، کوئٹہ ، خوشاب ، مظفر گڑھ ، سرگودھا ، اٹک ، قصور ، کرم ، نواب شاہ ، شیخو پورہ ، باجوڑ ، ہنگو ، کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، لاڑکانہ ، ساہیوال ، سکھر ، پاڑہ چنار ، اسکردو ، چکوال ، ہنزہ ، کوٹلی اور مہمند شامل ہیں ۔
ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ پابندی کی بنیادی وجہ ایجنٹس مافیا کی غلط بیانی ہے جو لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر وزٹ ویزے پر یو اے ای بھیج دیتے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.