سندھ ہاوس مالی بد عنوانیاں کا معاملہ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا

23

اسلام آباد: سندھ ہاوس میں  مالی بد عنوانیوں  کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےاسلام آباد میں سندھ ہاوس میں مالی بدعنوانیوں کی خبروں کے حوالے سے انتظامی سربراہ سے رپورٹ  طلب کر لی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرادعلی شاہ نے متعلقہ حکام کوہدایت  کی ہے  کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پیرا وائز رپورٹ بنا کر مالی بدعنوانیوں کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.