پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے وکٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ

35

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

 

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ پر کافی تنقید کے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے وکٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ گراؤنڈ اسٹاف کا کہنا ہے پوری کوشش کریں گے کہ ایسی وکٹ بنائيں جو عوام کی میچ میں دلچسپی برقرار رکھے۔

 

ملتان میں دھند بھی کھیل پر اثرانداز ہوگی ، ہر روز پہلے سیشن کا کھیل تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے ، بلکہ دھوپ نہ نکلنے سے بھی وکٹ کے بے جان رہنے کا امکان بڑھ جاتاہے۔

 

پنڈی ٹیسٹ میں پچ پر ہونے والی تنقید کے بعد پی سی بی پر کافی دباؤ ہے، ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی ایسی پچ بنانا چاہتے ہیں جس پر پاکستانی بولروں کو ایڈوانٹیج ملے۔

 

یاد رہے کہ انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.