اسلام آباد: سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے قائد اعظم یا ان کی تصویر کی تضحیک کرنے پر سزا کا بل متفقہ طور پر پاس کر لیا ہے جس کے تحت قومی پرچم اور قائد اعظم کی توہین جیسے جرائم کی سزاؤں میں اضافہ کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے قائد اعظم یا ان کی تصویر کی تضحیک کرنے پر سزا کا بل متفقہ طور پر پاس کر لیا ہے اور اس مجوزہ قانون کے تحت تعزیرات پاکستان میں نئی سیکشن 123 سی کو شامل کیا گیا ہے جس کے تحت قومی پرچم اور قائد اعظم کی توہین جیسے جرائم کی سزاؤں میں اضافہ کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران محسن عزیز نے کہا کہ رکن اسمبلی صالح محمود کیخلاف پر امن احتجاج کرنے پر دہشت گردی کی شقیں کیوں لگائی گئیں، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے فائر ہوا لوگ خوش قسمتی سے بچ گئے، ان کے ساتھ آئے لوگوں نے فائر کیا تھا۔
کمیٹی ارکان نے سلیٹ کے ذریعے ملزمان کی شناخت کے عمل کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سلیٹ ڈالنے والا سلسلہ ختم کیا جائے، آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ فروری سے یہ کام شروع ہوا ہے، 13 لوگوں کو سلیٹ کے ذریعے شو کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.