راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کی توفیق عطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ، اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنے فرائض ایمانداری ، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کئے ۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل ندیم رضا کی خصوصی الوداعیہ تقریب متعقد کی گئی ، الوداعی تقریب میں سابق چیئرمینوں ، تینوں فورسز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ساحر شمشاد مرزا اور سید عاصم منیر کو فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے اور ایوان صدر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی کا اطلاق رواں ماہ کی 29 تاریخ سے ہو گا ۔
ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی کر دی۔
تبصرے بند ہیں.