وزیراعظم  شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا

67

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس یک نکاتی ایجنڈے پر طلب کیا ہے۔ اجلاس پرسوں صبح 9 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے  وفد میں   وزیر دفاع سمیت دفاعی حکام بھی شامل ہوں گے ۔ وزیراعظم اور ترک صدر کے  اہم ملاقاتیں کریں گے ،  جن میں  پاک ترکیہ تعلقات کےفروغ اور خطے کی صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

 وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں اعلی سطحی تقریب میں شر کت بھی کریں گے ،وزیراعظم ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے 26 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.