اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا اس سے پہلے جب بھی آرمی چیف کی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات کبھی نہیں ہوئے اس بار عمران نیازی نے تعیناتی پر تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے ، عمران خان کے عمل کوپوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.