پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے کئی ممالک میں اہم عمارتوں کو نیلی روشنیوں سے منور کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں بچوں کے عالمی دن کے کنونشن کی منظوری 20 نومبر1989 کو عمل میں آئی اور اگلے ہی برس پاکستان نے توثیق کردی ،20 نومبر کو دنیا بھر میں بچوں کا عالمی منایا جاتا ہے ،کئی ممالک میں اہم عمارتوں پر نیلی روشنیوں سے چراغاں کیا گیا ہے،اس موقع پر مختلف تقریبات ا ہتمام بھی کیا جا رہا ہے جن میں بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت ان کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کا 38 فیصد حصہ بچوں پر مشتمل ہے،ان میں سے صرف 20 فیصد بچے بنیادی ضرورت زندگی تک رسائی رکھتے ہیں، 80 فیصد بچے اب بھی خصوصی توجہ کے منتظر ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.