امن و امان کی صورتحال ہاتھ سے نکلنے پر آئین میں گورنر راج کی گنجائش ہے: گورنر پنجاب

52

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس پر حملہ کیا گیا، امن و امان کی صورتحال اور حالات ہاتھ سے نکلنے پر گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان جس تباہی کے دہانے پر تھا اسے واپس لایا گیا ہے، وفاقی حکومت اپنی پوری کوشش کررہی ہے۔
بلیغ الرحمان نے کہا کہ گورنر راج ایک انتہائی قدم ہے، جب حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں توآئین میں گنجائش موجود ہے، ابھی کچھ دنوں پہلے گورنر ہاؤس پر حملہ کیا گیا، گیٹ کو آگ لگائی گئی اور چند لوگوں نے گورنر ہاؤس کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح امن و امان کو ہاتھ میں لیا جا رہا ہے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے اور جب ایسے حالات ہوں گے تو گورنر راج بھی لگایا جائے گا ، یہ بہت اچھی مثالیں نہیں قائم کی جا رہیں، بہتری کی جانب ہماری کوششیں جاری ہیں۔
گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ سی پیک معاہدوں کو پیچھے رکھ دیا گیا تھا اور چین پاکستان سے ناراض بیٹھا تھا مگر وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے بعد معاہدوں پر دوبارہ کام شروع ہو گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.