مصطفی نواز کھوکھر کیلئے احترام ہے اور ہمیشہ ان کی تعریف کریں گے: شیریں مزاری

8

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءشیریں مزاری نے کہا ہے کہ مصطفی نواز کھوکھر کیلئے احترام ہے اور ہمیشہ ان کی تعریف کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر کے سینیٹ سے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ اس سے سینیٹ کو نقصان ہو گا، انسانی حقوق کے مسائل پر مصطفی نواز کھوکھر کا اصولی موقف غیر متزلزل اور پارٹی سیاست سے بالاتر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماءاور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 
مصطفی نواز کھوکھر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج پارٹی کے سینئر لیڈر سے ملاقات کی، پارٹی قیادت میرے سیاسی عہدوں سے خوش نہیں اور سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور کل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ذاتی طور پر استعفیٰ پیش کروں گا۔ 

تبصرے بند ہیں.