عمران خان کو قتل کی دھمکی پر عطاءتارڑ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

20

اسلام آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما عطا تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور رائے قمر سمیت دیگر افراد کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد تھانے میں درج ہونے والے مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ رائے قمر نے لیگی قیادت کے حکم پر عمران خان کو واجب القتل قرار دیا اور مذہبی منافرت پھیلائی۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مبینہ طور پر لیگی رہنماؤں نے رائے قمر کو ہدایت دی تھی کہ وہ خان صاحب کو واجب القتل قرار دے جبکہ عطا تارڑ اور سائرہ تارڑ دھمکی پر تالیاں بجاتے رہے اور شاباش بھی دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو دھمکیاں دینے والے لیگی رہنماؤں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر تخریب کرنے والے کسی بھی شخص کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تاڑ نے وضاحت کی کہ انہوں نے رائے قمر کے بیان پر معذرت اور شدید مذمت بھی کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.