وزیر اعظم شہباز شریف مصرپہنچ گئے

8

شرم الشیخ  :وزیر اعظم شہباز شریف  "شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ” میں شرکت کیلئےمصر پہنچ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف  "شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ” میں شرکت کیلئےمصر پہنچ گئے۔ مصر کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے  وزیر اعظم کا استقبال کیا،وزیراعظم   7 اور 8 نومبر کو شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی 27 ویں کانفرنس (کوپ 27) کے سربراہی اجلاس میں شرکت  کریں گے ۔وزیراعظم  کے ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام کا  بھی موجود ہیں۔

 

وزیراعظم اعلیٰ سطح کی دیگرتقریبات میں بھی شرکت کریں گے جن میں ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے لیے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے اجرا کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی گول میز کانفرنس اور 7 نومبر کو مشرق وسطیٰ کے گرین انیشیٹو سمٹ بھی شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.