راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر شہباز شریف اور نواز شریف میں اختلافات ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کےپیچھے پڑگیاہے ۔وہ سب کو شکست دے گا۔تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔اب پی ٹی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا،صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کےالزام کاجواب دے
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ چین ہمالیہ سےبلند اور ہر موسم کا دوست ہے،اس لیےحالیہ چینی دورے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ساری دنیا جانتی ہے غیرمقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتے کی مہمان ہے۔بھکاریوں کونہ امدادمل رہی ہے،نہ حمایت مل رہی ہے۔ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کےدعوت نامے منگوا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.