کینسر کے مریضوں کیلئے خوشخبری ،جناح ہسپتال لاہور اور نشتر ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ 

114

 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا ۔چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر جناح ہسپتال لاہوراو رنشتر ہسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ  کیا گیا۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے چودھری پرویز الٰہی    نے  کہا سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر او ردیگر پیچیدہ امراض کا مفت علاج کیاجائے گا۔لاہو رکے جناح ہسپتال اور ملتان کے نشتر ہسپتال میں سائبر نائف ٹیکنالوجی کو جلد متعارف کرایاجائے گا۔دونوں ہسپتالوں میں سائبر نائف ٹیکنالوجی سے طریقہ علا ج کے بارے میں ڈاکٹرز کو تربیت بھی دی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گھرکی ہسپتال کے تعاون سے سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف کے ذریعے علاج کو ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کرچکی ہے۔اب پنجاب کے 2بڑے ہسپتالوں میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کو بے پناہ سہولت ملے گی۔

 

علامہ اقبال میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بھی جائزہ لیں گے۔اس ضمن میں جلد فیصلہ کرکے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

تبصرے بند ہیں.