جسٹس عامر فاروق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نامزد ، جوڈیشل کمیشن آج منظوری دے گا

22

 

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے آئینی فورم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج  ہورہا ہے۔ چیف جسٹس/چیئرمین جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے نامزد جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور کرے گا۔

 

منظوری کی صورت میں جوڈیشل کمیشن پارلیمانی کمیٹی سے جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی سفارش کررکھی ہے اور چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس عامرفاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.