واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی ‘میٹا’ صارفین کی پرائیوسی کو یقینی بنا نے کیلئے مسلسل سرگرداں ہے ، اور اس مقصد کیلئے پہ در پہ نئے فیچرز متعارف کروائے جارہے ہیں ۔
واٹس ایپ نے حال ہی میں صارفین کو چیٹس میں ا پنے آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے اور خاموشی سے گروپ چھوڑنے کا آپشن دیا ہے ۔پرائیویسی کو مزید بہتر بنانے کیلئےواٹس ایپ کی جانب سے کچھ مزید نئے فیچرز متعارف کروائے جارہے ہیں جن میں پہلا پرائیویسی فیچر صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز ‘ایک بار دیکھیں’ کا اسکرین شاٹ کرنے سے روکنے کا ہے ۔
سوشل میڈیا صارفین کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بھیجی ہوئی تصویر ایک بار دیکھی جائے واٹس ایپ نے اس مسئلے کو دور کرنے کیلئے تصویر کو ایک بارسین کرنے کاآپشن دیا لیکن یہ زیادہ کارآمد نہ ہوسکا کیونکہ سکرین شاٹ کے ذریعے رسیور اسکو محفوظ کرلیتا تھا ۔ لیکن اب جو ‘ایک بار دیکھیں’ تصویر کو اسکرین شاٹ کرنے کی کوشش کرے گا، اسے اپنی گیلری میں صرف ایک سیاہ تصویر ملے گی ،خالی اسکرین شاٹ دینے کے علاوہ، واٹس ایپ بھیجنے والے کو اسکرین شاٹ کے بارے میں بھی مطلع کرے گا۔ یہ سیکورٹی کو مزید بہتر بنائے گا ۔ اس کے علاوہ صارفین ایک پیغام کو بار بار آگے نہیں بھیج سکیں گے ۔
اسکرین شاٹ کی عدم دستیابی کی طرح ایک او ر نیا فیچر انفرادی رابطے کی رازداری کو قائم رکھنا ہے ۔ فرض کریں کہ آپ نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی مخصوص شخص آپ کے آن لائن اسٹیٹس کے بارے میں جان سکے تو آپ اسے سیٹنگز میں آسانی سے روک کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر آپ کو کسی بھی رابطے سے تین چیزیں چھپانے کی اجازت دیتا ہے۔ ان تین چیزوں میں آپ کا آن لائن، پروفائل فوٹو اور سٹیٹس شامل ہیں۔ اگر آپ ان تینوں آپشنز کو آن کرتے ہیں تو اس خاص صارف کے لیے یہ جاننا مشکل ہوگا کہ آیا وہ بلاک ہے یا اس پر پرائیویسی لگائی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.