کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی ہے ۔ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹرز رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی ہسپتال پہنچی ہے۔ ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ سابق صدر کا علاج پاکستان میں ہوگا یا پھر انہیں بیرون ملک منتقل کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.