پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

22

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔ 
سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2-3 سے برتری حاصل ہے اور آج کے میچ میں جیت کی صورت میں پاکستان سیریز بھی اپنے نام کر لے گا جبکہ انگلینڈ کو سیریز بچانے کیلئے آج کے میچ میں ہر صورت فتح حاصل کرنا ہو گی۔ 
سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 10 وکٹوں کی شاندار فتح سے سیریز برابر کی جس کے بعد تیسرا میچ انگلینڈ نے 63 رنز سے جیتا۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور پھر قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے چھٹے میچ میں بھی 6 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ 

تبصرے بند ہیں.